ہنڈ نبرگ ۔ اڈانی کیس میںجے پی سی ضروری:کانگریس

   

نئی دہلی : کانگریس نے کہا ہے کہ ہنڈنبرگ ریسرچ میں اڈانی گروپ کے خلاف الزامات میں صرف جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی ہی منصفانہ اور شفاف کردار ادا کر سکتی ہے ، اس لیے اس معاملے میں جے پی سی کی تشکیل ضروری ہے۔ کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے آج ایک بیان میں کہا کہ اگر اس معاملے میں وزیر اعظم مودی اور ان کی حکومت کو جوابدہ ٹھہرانا ہے تو جے پی سی کے علاوہ کوئی اور کمیٹی اس معاملے کی تحقیقات شفاف طریقے سے نہیں کر سکتی۔