لندن: انگلینڈ کے علاقے ساؤتھ پورٹ کے چاقو حملے کے واقعے کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی کے الزام میں متعدد سفید فام انتہاپسندوں کو سزائیں سنادی گئیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن کے علاقے ہنسلو میں دائیں بازو کے انتہاپسندوں کی جانب سے ٹریٹی سینٹر میں توڑپھوڑ، لوگوں پر تشدد اور لوٹ مار سے شہری خوف کا شکار ہوگئے تھے۔ہنسلو ہنگامہ آرائی میں ملوث دو افراد کو 2 سال 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ ہنگامہ آرائی میں ملوث مزید 20 افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔لیورپول کی عدالت میں بھی ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 43 سالہ اور 69 سالہ دو ملزمان کو 32 ماہ جیل کی سنائی گئی۔پلی ماؤتھ کراؤن کورٹ میں انتہاپسندوں کیخلاف مظاہرے کے دوران ہنگامہ کرنے کے الزام میں گرفتار 29 سالہ نوجوان کو 18 ماہ جیل کی سزا سنائی گئی، جبکہ ہنگامہ آرائی اور پولیس پر حملے کے الزام میں 45 سالہ شخص کو بھی 26 ماہ جیل کی سزا سنائی گئی۔اسی عدالت میں 51 سالہ شخص پر مظاہرے کے دوران تشدد کے الزام میں 32 ماہ جیل کی سزا سنائی گئی۔