پیگاسس کے معاملے پر پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں ہنگامے رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ ہنگامہ آرائی کی وجہ سے دونوں ایوانوں میں مسلسل کارروائی ملتوی ہونے کی صورتحال ہے۔ پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہوئے آٹھ دن ہوچکے ہیں لیکن اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کے ہنگامہ آرائی اور احتجاج کی وجہ سے زیادہ وقت اسی طرح گزر گیا ہے۔ جمعہ کو مسلسل ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی کو پیر کی صبح 11 بجے تک ملتوی کرنا پڑا۔ دونوں ایوانوں کی کارروائی شروع ہوتے ہی ہنگامہ شروع ہو گیا اور بعد میں کاروائی ملتوی کردی گئی