ہنگامی خدمات میں مصروف کانسٹبلس کو ایک دن کی رخصت

   

حیدرآباد ۔ /12 مئی (سیاست نیوز) کورونا وائرس کی ہنگامی صورتحال میں مسلسل ڈیوٹی پر تعینات پولیس کانسٹبلس کو ایک دن کی رخصت دینے کیلئے پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے شہر کے تمام انسپکٹران کو ہدایت جاری کی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کمشنر نے یہ کہا ہے کہ کانسٹبل سطح کے عہدیدار کووڈ۔19 ڈیوٹی پر مسلسل تعینات ہیں اور متعلقہ انسپکٹر کو یہ چاہئیے کہ روسٹر سسٹم کے ذریعہ انہیں ایک دن کا آف دیا جائے ۔ انجنی کمار نے اپنے ٹوئیٹر کے ذریعہ یہ کہا ہے کہ پولیس ملازمین رات دن سڑکوں پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اور انہیں یہ سہولت فوری طور پر دی جانی چاہئیے ۔