ہنگامی خدمات کیلئے واحد نمبر 112 کی سہولت متعارف

   

حیدرآباد 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ مواصلات نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ اُس کی طرف سے ایک نمبر 112 متعارف کیا گیا ہے جو ہندوستان بھر میں کسی بھی ہنگامی یا ناگہانی صورتحال میں پولیس، فائر سرویس، خواتین و اطفال کے لئے ہیلپ لائن اور ایمبولنس کی طلبی کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ محکمہ مواصلات نے کہاکہ یہ ایک نمبر 112 ڈائیل کرتے ہوئے کوئی بھی ہنگامی خدمات حاصل کی جاسکتی ہے۔