حیدرآباد31۔اگسٹ(سیاست نیوز) تلنگانہ میں ہنگامی خدمات کے ملازمین کی کوئی رخصت منظور نہ کی جائے ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ریاست میں بارش کی پیش قیاسی کے بعد احکامات میں ہدایت دی کہ وہ آئندہ دو یوم خدمات میں رکاوٹ پیدا نہ ہو اس کیلئے کام کریں۔ انہوں نے محکمہ مال ‘ محکمہ برقی ‘ محکمہ آبپاشی ‘ محکمہ آبرسانی کے علاوہ دیگر متعلق محکمہ جات بالخصوص فائر سروس‘ محکمہ پولیس اورمحکمہ بلدی نظم و نسق کیلئے ہدایات جاری کرکے خدمات سے رجوع ہوجانے کی تاکید کی اور کہا کہ نشیبی علاقو ںمیں رہنے والے مکینوں کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ چیف منسٹر نے آبی ذخائر کے ذریعہ پانی کے اخراج سے پہلے نشیبی علاقوں کے عوام کی منتقلی کے اقدامات کی ہدایت دی اور کہا کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آئے اس کیلئے حکام کو باہمی تال میل سے کام کرنا چاہئے ۔انہوں نے چیف سیکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل پولیس کو ہدایت دی کہ وہ شخصی طور پر انتظامات کی نگرانی کریں۔3