سان بوزے : جزیرہ بہاماس سے گوئٹے مالا سٹی کیلئے اڑان بھرنے والا بین الاقوامی کارگو کمپنی ڈی ایچ ایل کا بوئنگ طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے واپس لینڈ کرنے کے دوران رن وے سے پھسل کر تباہ ہوگیا، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔رپورٹس کے مطابق جزیرہ بہاماس کے سان بوزے ایئرپورٹ سے غیرملکی کارگو کمپنی ڈی ایچ ایل۔ کے رجسٹریشن HP-2010DAE کے حامل بوئنگ 757 طیارے نے گوئٹے مالا سٹی کے لیے مقامی وقت کے مطابق صبح 09:34 بجے اڑان بھری۔روانگی کے آٹھ منٹ بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس پر کنٹرول ٹاور نے پائلٹ کو واپس سان ہوزے ایئرپورٹ پر ہی لینڈ کرنے کی ہدایت کی۔