ہنگری:ہنگری میں حکومت پر تنقید کرنے والی نیوز ویب سائٹ ’انڈیکس ڈاٹ ایچ یو‘ کے چیف ایڈیٹر کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ادارے کے مطابق چیف ایڈیٹر ڑابولکس ڈل کے جارحانہ اقدامات نے نیوز ویب سائٹ کی ساکھ کو متاثر کیا۔ ڈل نیگزشتہ ماہ ہنگری کے دائیں بازو کے قدامت پسند وزیر اعظم وکٹر اوربان کے بعض اقدامات پر تنقید کی تھی۔ سن 2017 سے اس نیوز ویب سائٹ کی باگ ڈور سنبھالنے والے اعلی عہدیدار وزیراعظم اوربان کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔