بڈاپسٹ: ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ کے ایک ہوٹل مالک نے کورونا وبا کے باعث سیاحوں کی تعداد میں کمی کے پیش نظر ریستوران آنے والے سیاحوں کو ’اسکائی لائن ڈائننگ‘ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔بوڈاپسٹ میں قائم بڈاپسٹ آئی فیریز وہیل جو لندن میں ’لندن آئی‘ کی طرز کے ایک بڑے پہیے کی طرح آہستہ آہستہ گھومتی ہے۔ سیاح کھانا تناول کرنے کے علاوہ بلندی سے شہر کا نظارہ بھی کر سکتے ہیں۔’کوسٹیس‘ نامی ہوٹل کے مالک کیرولے جیرینڈائی نے اپنے ریستوران کو جاری رکھنے اور کاروبار کو بڑھانے کی غرض سے یہ انوکھا اور منفرد طریقہ تلاش کیا ہے۔اس منفرد سہولت میں سیاح آرام سے سماجی فاصلے اختیار کرتے ہوئے کھانے اور اردگرد کے ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
