ہنگری میں وزیر اعظم اور اپوزیشن قائد میں سیاسی جھڑپ

   

بڈاپسٹ : ہنگری میں اگلے پارلیمانی الیکشن سے تقریباً چھ ماہ قبل وزیر اعظم وکٹور اوربان اور ملکی اپوزیشن کے نئے رہنما پیٹر مارکی زے نے بوڈاپیسٹ میں اپنے اپنے حامیوں کے بڑے سیاسی جلسوں سے خطاب کیا۔ دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے عوامیت پسند سربراہ حکومت اوربان نے ایک بار پھر یورپی یونین اور ملکی اپوزیشن پر شدید تنقید کی۔ ان کے قدامت پسند حریف اور حزب اختلاف کے نئے سربراہ نے بھی اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے اوربان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔