ہنی سنگھ کے لائیو کنسرٹ میں شائقین کے درمیان ہاتھا پائی

   

نئی دہلی ۔ 16؍مارچ ( ایجنسیز )دہلی میں معروف انڈین ریپر یویو ہنی سنگھ کے لائیو کنسرٹ میں شائقین کے درمیان لڑائی ہو گئی۔ہنی سنگھ کے کنسرٹ میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔ان وائرل ویڈیوز میں شائقین کو آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھا پائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کو نئی دہلی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں پیش آیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جھگڑے کا آغاز شرکاء اور ایونٹ کی اسپانسر ٹیم کے ارکان کے درمیان تلخ کلامی سے ہوا اور پھر بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔کنسرٹ میں افراتفری ہونے کے باوجود بھی ہنی سنگھ نے اسٹیج پر اپنی پرفارمس جاری رکھی۔جب صورتِ حال قابو سے باہر ہوتی نظر آئی تو سیکورٹی اہلکار اور دہلی پولیس لڑائی کو رکوانے کیلئے آگے بڑھی۔