ماؤنٹ لیامویگا : غرب الہند کے پُرفضاء کیریبائی جزائر میں ہنی مون منانے والے نوشادی شدہ جوڑے کی خوشیاں کرشماتی طور پر برقراررہیں جب دُلہا،دُلہن کلے چسٹن اور ایکمی چسٹن 3,700 فیٹ بلند پہاڑی پر سیر وسیاحت میں مصروف تھے کہ 18 جولائی کو کلے 50فیٹ گہرے کھڈ میں گرگئے جہاں چند روز قبل آتش فشاں پھٹ پڑا تھا۔ ایکمی اپنے شوہر کو اس حال میں دیکھ کر بہادری کے ساتھ آتش فشانی کوہ پر چڑھ گئی اور انہیں کھینچ کر باہر نکال لیا۔ لیکن کلے کی کھوپڑی پر فریکچر آگیا جو امریکی ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔
