واشنگٹن ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک صحافی جو دنیا کی طویل ترین نان اسٹاپ پرواز یعنی نیویارک سے سڈنی جانے والے طیارہ پر سوار تھا، نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ طیارہ ایک اڑتی ہوئی لیاب کے مماثل تھا۔ طیارے میں سوار تمام مسافرین کو یہ ہدایت کی گئی تھی کہ ٹیک آف کے چھ گھنٹوں بعد تک وہ جاگتے رہیں اور اس ہدایت پر مسافر عمل کررہے ہیں یا نہیں اس کیلئے انہیں (مسافرین) کئی طبی ٹسٹوں سے بھی گزرنا پڑا۔