ہوائی جہاز کے ٹکٹ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ

   

دبئی : کورونا کی عالمی وبا کے بعد صرف اشیائے خوردونوش کی قیمتیں ہی نہیں بڑھیں بلکہ یورپی یونین کے مطابق سال 2019 کے مقابلے میں ہوائی سفر کی قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بین الاقوامی ہوائی ڈیٹا سے متعلق ادارے سیریم کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2022 کی ابتداء سے ہی دنیا کے مقبول شہروں کو جانے والی پروازوں کے کرایوں میں 27.4 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ قبل ازیں کورونا کی وجہ سے پروازوں کے کرائے خاصے کم تھے۔ یورپی یونین ٹرانسپورٹ کمشنر اڈینا ویلین نے ایک برطانوی جریدے کو بتایا کہ یورپی یونین اس مسئلے کو دیکھ رہی ہے کہ یہ سب کیوں ہوا اور مارکیٹ میں کیا چل رہا ہے؟