لندن : سیاحت ہماری دنیا کا اہم شعبہ ہے، دنیا بھر میں روزانہ لاکھوں افراد گھومنے پھرنے کے لیے اْڑان بھرتے ہیں تاہم ڈنمارک سے تعلق رکھنے والا ایک ایسا شخص بھی ہے جس نے ہوائی جہاز کے سفر کے بغیر ہی پوری دنیا دیکھ لی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ٹوربون تھور پیڈرسن Thor Pedersen نامی شخص نے 2013 میں اپنی نوکری، گرل فرینڈ اور فیملی کو ڈنمارک میں چھوڑتے ہوئے پوری دنیا دیکھنے کے سفر کا آغاز کر دیا۔ اس سفر کے دوران ٹوربون پیڈرسن نے اپنے لیے کچھ اْصول طے کیے کہ وہ ہر ملک میں کم از کم 24 گھنٹے رہیں گے اور جب تک وہ دنیا کے تمام ممالک نہیں دیکھ لیتے، تب تک وہ گھر واپس نہیں جائیں گے۔انہوں نے اپنے سفر کے دوران اپنے اخراجات بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد وہ ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 20 ڈالر خرچ کرتے تھے۔رواں برس 24 مئی کو بالآخر وہ دن آگیا جب پیڈرسن 10 سال کے طویل سفر کے بعد اپنا 203 واں اور آخری ملک مالدیپ دیکھنے کے بعد اپنے وطن ڈنمارک واپس جانے کے لیے واپسی کا سفر باندھنا شروع کیا۔اگر وہ یہ سفر پروازوں کے ذریعے کرتے تو شاید اْن کے لیے آسان ہوتا تاہم انہوں نے اپنے سفر کو اْسی طرح مکمل کرنا چاہا جیسا و ہ چاہتے تھے۔سی این این سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اپنے گھر (ملک) بحری جہاز کے ذریعے واپس آنا ایک تاریخی احساس ہے۔