ہوائی فائرنگ سے ٹول پلازا ٹاملناڈو میں ہلاکتیں،4گرفتار

   

مدورائی ۔29اگست ( سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص نے مبینہ طور پر ایک ٹول پلازا میں شہر کے مضافات میں ہوائی فائرنگ کردی اور ٹول پلازا کو ادائیگی کرنے سے انکار کیا ۔ جس کی وجہ سے کئی افراد ہلاک ہوگئے ۔ قریب ہی موجود پولیس نے حملہ آور پر قابو پایا اور 4افراد کو اس سلسلہ میں گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے بموجب 5 افراد ایک اسپورٹس کار میں ٹول پلازا پہنچے تھے ۔ اس کا نام کپلور بتایا جاتا ہے ۔ کسی تفصیلی وجہ کے بغیر حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا ۔
تغذیہ مشن سے 10کروڑ افراد کو فائدہ : سمرتی ایرانی
تروننتاپورم ۔29اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز 10کروڑ افراد کو قومی تغذیہ مشن کے تحت لاناچاہتا ہے ۔ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے جمعرات کے دن ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس کا انکشاف کیا ۔