ہوائی فائرنگ سے گولی گھر میں آگری سعودی نوجوان نے ویڈیو بنا کرانتباہ دیا

   

ریاض : ایک سعودی نوجوان نے عید کے دن سوتے ہوئے گھر میں گولی آ گرنے پر احتجاج کیا اور ویڈیو کلپ بنا کر اس کی مذمت کرڈالی۔ ویڈیو کلپ میں بتایا گیا کہ گولی اسے لگ سکتی تھی۔ سعودی نوجوان نے ویڈیو کے دوران کہا کہ اس گولی کا چوتھائی حصہ گھر میں آگیا، میں سو رہا تھا، میں نے چھت سے آواز آتی سنی اور پھر گولی زمین پر گر گئی۔شہری نے مزید کہا کہ اب تم وہی ہو جس نے گولی چلائی۔ اس کا کیا فائدہ ہوا؟۔ یہ تو ہوا کہ نیند مجھ سے اڑ گئی۔ میں تمہیں شناخت نہیں کر سکتا۔ لیکن تمہارے اور میرے درمیان اللہ تو ہے۔ میں اللہ سے تمہارے لیے بد دعا کرتا ہوں۔