حیدرآباد /5 جولائی ( سیاست نیوز ) شہر میں پولیس نے سارقوں کو پکڑنے پھر فائرنگ کردی ۔ یہ واقعہ پداعنبرپیٹ آوٹررنگ روڈ روڈ پر پیش آیا ۔ گاڑی کا سرقہ کرکے فرار سارقین کی ٹولی کو قابو میں کرنے پولیس نے ہوائی فائرنگ کردی اور انہیں دبوچ لیا ۔ گرفتار افراد کا تعلق شمالی ہند سے بتایا گیا اور ایک بدنام زمانہ ٹولی پاڑدی گینگ اراکین بنائے گئے ہیں ۔ پولیس نے تعاقب کرکے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ٹولی کے سرغنہ نے پولیس پر چاقو سے حملہ کردیا ۔ اس کے بعد پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے تمام کو قابو میں کرلیا اور گرفتار کرلیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نلگنڈہ سی سی ایس اور راچہ کنڈہ پولیس نے مشترکہ کارروائی میں انہیں گرفتار کرلیا جو نلگنڈہ سے گاڑی کا سرقہ کرکے براہ آوٹرنگ رنگ روڈ فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔ نلگنڈہ پولیس نے فوری رچہ کنڈہ پولیس کو چوکس کیا اور جوائنٹ آپریشن میں اس ٹولی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ تاہم پولیس نے ان کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ ع