ہوائی میں جنگلاتی آگ ، اموات کی تعداد106، بائیڈن کا دورہ

   

واشنگٹن : امریکہ کی ریاست ہوائی میں جنگلاتی آگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 106 ہو گئی ہے۔ماوئی کے انتظامی حکام نے متاثرہ علاقے کے 32 فیصد حصّے میں تلاش و بچاو کی کاروائیاں ختم ہونے کا ذکر کیا اور ہلاک ہونے والوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کی ہیں۔حکام نے کہا ہے کہ بڑے جزیرے اور ماوئی جزیرے میں جاری جنگلاتی آگ نے تاریخی قصبے لاہائینا کو راکھ کے ڈھیر میں بدل دیا ہے اور آگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 106 تک پہنچ گئی ہے۔امریکہ وزارت صحت سے جوناتھن گرین نے کہا ہے کہ لاشوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے شناخت کے کام میں وقت گا لہٰذا اس معاملے میں صبر سے کام لینے کی ضرورت ہے۔دریں اثناء امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہوائی کے جنگلات میں لگنے والی آگ ان کے ملک کے 100 سال سے زائد عرصے میں جنگل کی سب سے مہلک آگ ہے اور کہا کہ وہ جلد از جلد ریاست کا دورہ کریں گے۔ملواکی، وسکونسن میں خطاب کرتے ہوئے، بائیڈن نے کہا کہ ہوائی کے جنگلات میں لگنے والی آگ امریکہ میں “ایک صدی سے زائد عرصے میں جنگل کی سب سے مہلک آگ” ہے ، اور اس سے ہونے والے نقصان اور اموات واقع ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ “میں اور میری بیوی جل جلد از جلد ہوائی کا دورہ کریں گے۔” بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے پر ریاستی گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔