ہوائی ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : متحدہ امریکہ کی ریاست ہوائی کے جزیرہ اوآہو میں طیارے کے حادثے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہوائی محکمہ اطلاعات کے ترجمان ٹیم ساکاہارہ نے بتایا ہے کہ بیچ کرافٹ کنگ ایئر ماڈل کا دو پنکھوں والا طیارہ شمالی ساحلی علاقے دلنگ ہام کے ہوائی اڈے کے جوار میں گر کر تباہ ہو گیا جس سے طیارے پر سوار 9 افراد لقمہ اجل بن گئے۔طیار ے کے رن وے پر لینڈنگ یا پھر ٹیک آف کرتے وقت گرنے کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔