پیرس۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)روسی اولمپک سوئمر یولیا ایفی مووا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ اپ لوڈ کی، جس میں انہیں ہوا ہی میں سوئمنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس دلچسپ ویڈیو میں ایفی مووا نے اپنے پیروں کو سہارا دیتے ہوئے ہوا میں ہی پیراکی کے مختلف اسٹروکس کردکھائے۔سوشل میڈیا پر دیگر سوئمرز نے بھی سوئمنگ ایٹ ہوم کی ویڈیوز اپ لوڈ کی ، ایک پیراک نے ٹیبل پر لیٹ کر سوئمنگ کی۔