ہوا میں فائرنگ کرتے ہوئے 50 لاکھ لوٹ لیئے

   

نئی دہلی: ایڈیشنل ڈی سی پی (ویسٹ) پرشانت گوتم نے کہا ہے کہ دو نامعلوم گاڑی سوار افراد نے ہوا میں فائرنگ کرتے ہوئے دوسرے دو افراد کے پاس سے 50 لاکھ روپئے کا بیاگ چھین لیا اور راہ فرار اختیار کی۔ یہ واقعہ تلک نگر فلائی اوور کے پاس پیش آیا جب متاثرہ افراد اسکوٹی پر منزل مقصود کی طرف جارہے تھے۔ پولیس نے مزید کہا کہ پی سی آر کال 1:39 بجے موصول ہوا جس کے بعد کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔