ہوا میں کورونا وائرس کی تحقیق سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں

   

حیدرآباد۔ ایک طبی ماہر کا کہنا ہے کہ2000 سائینسدانوں کے گروپ کی اسٹڈی کے مطابق کورونا وائرس کے ہوا میں پھیلاؤ سے عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ سائینسدانوں کی نئی تحقیق یہ ظاہر کرتی ہے کہ یہ وائرس ہوا میں عارضی طور پر ہوسکتا ہے اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہر طرف فضاء میں موجود ہوگا اور ہر کسی کو متاثر کرے گا۔ سی ایس آئی آر، سنٹر فار سیلولر اینڈ مالیکولر بیالوجی( سی سی ایم بی ) کے ڈائرکٹر راکیش مشرا نے بتایا کہ اس کا یہ مطلب ہے کہ عوام کو زیادہ مدت تک ماسک لگانا چاہیئے اور دیگر احتیاطی اقدامات جیسے سماجی فاصلہ وغیرہ پر عمل کرنا چاہیئے تاکہ اس وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔عالمی صحت تنظیم کو239 سائینسدانوں کی جانب سے مکتوب روانہ کیا گیا تھا اُس میں بتایا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے ہوا میں ہونے کے شواہد ہیں جو 2 تحقیقاتی مقالوں پر مبنی ہیں۔