ہوا وے معاملہ : چین کا ہندوستانی کمپنیوں پر تحدیدات کا انتباہ

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چین نے ہندوستان کو انتباہ دیا ہے کہ اگر ہندوستان نے ٹیلیکام ساز و سامان سربراہ کرنے والی چینی کمپنی ہواوے کی تجارت کی راہ میں امریکہ کے دباؤ میں آکر رکاوٹیں پیدا کیں تو چین میں ہندوستانی کمپنیوں پر تحدیدات عائد کردی جائیں گی۔ ہندوستان نے اب تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ آنے والے 5G ٹرائلس میں ہواوے کو شرکت کی اجازت دی جائے یا نہیں۔ یاد رہے کہ امریکہ نے جاسوسی کے اندیشے پر ہواوے کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے دیگر ممالک سے بھی خواہش کی تھی کہ وہ ہواوے سازوسامان کا بائیکاٹ کریں۔