حیدرآباد : /16 نومبر (سیاست نیوز ) ملک کے کئی بڑے شہروں میں ایر کوالیٹی انڈیکس (اے کیو آئی) یعنی ہوا کا معیار تشویش کا باعث بنتا جارہا ہے وہیں حیدرآباد کے ہوا کے معیار میں بہتری ہورہی ہے ۔ پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق جاریہ سال کے ابتداء سے ہی شہر کے ہوا کے معیار میں بہتری ریکارڈ کی جارہی ہے ۔
