ہوبئی میں کورونا کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا

   

Ferty9 Clinic

ووہان،25 مارچ(سیاست ڈاٹ کام)کورونا مہاماری کا مرکز رہے چین کے ہوبئی سوبے کے دارالحکومت ووہان میں منگل سے کوویڈ-19 کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا۔ہوبئی کی صحت کمیشن نے چہارشنبہ کو بتایا کہ ووہان میں اب تک 50,006اور ہوبئی میں 67,801لوگوں کے انفیکشن میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔ہوبئی میں کورونا کی وجہ سے تین لوگوں کی موت میں سے دو لوگ ووہان سے تھے ۔واضح رہے کہ چین میں اب تک 81,218لوگوں کی کورونا وائرس کے انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور تقریباً تین ہزار281 لوگوں کی اس وائرس کی زد میں آنے سے موت ہوچکی ہے ۔