ہوسٹن میں وزیراعظم مودی کے استقبال کی تیاریاں

   

Ferty9 Clinic

ہوسٹن ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کا اس ماہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے آمد کے موقع پر ہوسٹن میں ان کے استقبال کی زبردست تیاریاں جاری ہیں۔ تمام بڑی شاہراہوں پر بڑے بڑے ڈیجیٹل بل بورڈس لگائے گئے ہیں اور ہندوستانی امریکیوں کے مکانات کے باہر ہندوستانی پرچم لہرا رہے ہیں۔ یہ تیاریاں اس بات کی عکاس ہیں کہ ہندوستانی برادری کے میگا ایونٹ بتاریخ 22 ستمبر کا کمیونٹی کو بے چینی سے انتظار ہے۔ ہوسٹن کی غیرمنفعت بخش تنظیم نے کہا کہ ابھی تک 50 ہزار سے زائد لوگوں نے ’’ہاوڈی ، مودی‘‘ ایونٹ کیلئے اپنا رجسٹریشن کرا لیا ہے، جو وسیع و عریض این آر جی اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا۔ ہاوڈی دراصل اس جنوب مغربی امریکی خطہ میں ’’ہاوڈو یو ڈو‘‘ کیلئے مخفف کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ہوسٹن کا ایونٹ 2014ء کے بعد سے وزیراعظم مودی کیلئے ہندوستانی امریکی برادری سے تیسرا بڑا خطاب رہے گا۔