ہوسٹن میں ہندوستانی نژاد سکھ ٹیکسی ڈرائیور پر حملہ

   

ہوسٹن ۔10ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) واشنگٹن میں ہندوستانی نژاد سکھ ٹیکسی ڈرائیور پر حملہ کیا گیا اور نسلی تعصب کے علاوہ اُس کے ساتھ گالی گلوج بھی کی گئی ۔ یہ واقعہ بیلنگھم سٹی میں 5ڈسمبر کو پیش آیا جہاں 22سالہ گریفن لیوی سائرس نے سکھ اُبیر ڈرائیور کو گالی گلوج کی اور اس پر حملہ بھی کیا ۔ اُس نے نسلی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے نازیبا ریمارکس کئے ۔ پولیس عہدیدار کلوڈیا مرفی نے بتایا کہ ٹیکسی ڈرائیور کا تعلق ہندوستان سے ہے اور وہ پگڑی پہنا ہوا تھا ۔ حملہ کے دوران ڈرائیور کار سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ ڈرائیور کی شکایت پر پولیس نے سائرس کو اس کے اپارٹمنٹ سے گرفتار کرلیا ۔ بعدازاں 13000امریکی ڈالر کی ضمانت پر اُس کو رہا کردیا گیا ۔ ڈرائیور نے بتایا کہ 5ڈسمبر کی شام سائرس کیلئے اس کی کار بک کی گئی تھی ۔ شاپنگ کے بعد سائرس نے اس پر حملہ کردیا ۔