ہوشیار!ریلوے کے کھانے میں چھپکلی ڈالتا ہے یہ شخص، جانیں کیا ہے حقیقت

,

   

ٹرین میں بیٹھنے کے بعد لوگوں کو جس چیز کی فکر رہتی ہے وہ ہے انڈین ریلوے کا کھانا۔ ریلوے کے کھانے کو لیکر اکثر لوگ تشویش ظاہر کرتے رہتے ہیں کہ وہ یہ کھانا کھائیں یا نہیں۔ کھانے کو لیکر بے احیتیاطی برتنے کا ایک کیس بدھ کو سامنے آیا ہے۔ ریلوے کو ایک شخص نے بریانی میں چھپکلی نکنے کی شکایت کی تھی۔

اس کے بعد ریلوے افسران نے ایکشن لیا جس میں یہ سامنے آیا ہے کہ ایسا ایک شخص جان بوجھ کر کررہا ہے۔ ایسا کرنے کے پیچھے اس کا مقصد ریل میں مفت کھانا کھانا ہے۔ اس شخص کو اب پولیس نے پکڑ لیا ہے۔

فائنانشیل ایکسپریس کی خبر کے مطابق ایسی کئی شکایتیں آجانے کے بعد جبل پور کے سینئر ڈویزنل کامرشیل مینیجر بسنت کمار شرما کو شک ہوا تھا۔ جانچ کرنے پر معلوم لگا کہ کہ ایک شخص ہے جس نے کئی مرتبہ کھانے میں چھپکلی نکلنے کی شکایت کی تھی۔

ریلوے افسران نے جب اس شخص کو پکڑا تو پتہ چلا کہ سریندر پال نام کا یہ شخص 70 سال سے زیادہ کی عمر کا ایک بزرگ ہے اور یہ کچھ وقت سے یہ ٹرکس اپنا رہا تھا۔ وہ مفت میں کھاناکھانے کیلئے اپنے ہی کھانے میں چھپکلی ڈال دیتا ہے۔

اس شخص نے ایک مرتبہ اپنے سموسے میں چھپکلی نکلنے کی شکایت کی تھی۔ پھر اس نے بریانی میں چھپکلی نکلنے کی بات کہی۔ اس سے ڈی سی ایم بسنت کمار شرما کو شک ہوا اور انہوں نے ریلوے ڈویژن کو اس شخص کی تصویر بھیج کر الرٹ کیا۔