اس کی معلومات حاصل کرنے کیلئے وزارت ٹیلیکام نے ایک موقع فراہم کیا ہے
حیدرآباد : ہوشیار اور چوکنا ہوجائیے۔ کیا آپ کے نام سے سم حاصل کرتے ہوئے اور کوئی فون استعمال کررہا ہے۔ اگر کوئی استعمال کررہا ہے تو ٹیلی کام وزارت نے ایسے غیرضروری نمبرات کو منسوخ کرنے کا ایک موقع فراہم کیا ہے۔ اس معاملے میں تلنگانہ اور آندھراپردیش کو پائلٹ پراجکٹ کے طور پر انتخاب کرتے ہوئے یہ خصوصی خدمات فراہم کی ہے۔ وجوہات کچھ بھی ہوسکتی ہیں۔ ہم کئی ٹیلیفون نمبرات حاصل کرتے ہیں۔ پرانے نمبر کو بھول جاتے ہیں یہی نہیں چند چالباز اپنے نام پر آپ کو معلوم ہوئے بغیر سم کارڈس حاصل کرتے ہیں۔ وزارت محکمہ ٹیلی کام نے عوام کی سہولت کیلئے نئی خدمات کو متعارف کرایا ہے اور پائلٹ پراجکٹ کے تحت دو تلگو ریاستوں کا انتخاب کیا ہے۔ آپ کے نام پر کتنے فون نمبرات ہیں اس کی معلومات حاصل کرنے کیلئے
tafcop.dgtlele.com.gov.in
نام کا ویب سائیٹ کو محکمہ ٹیلی کام نے عوام کیلئے دستیاب رکھا ہے۔ ہم فی الحال استعمال کرنے والے فون نمبر کو انٹر کرنا ہے، جس سے آپ کے نمبر پر او ٹی پی
(OTP)
حاصل ہوگا جس سے لاگن ہونا ہے۔ ایک مرتبہ سائیٹ پر Login ہوتے ہی آپ کے نام پر کتنے فون نمبرات ہیں وہ ڈسپلے ہوجائیں گے، جس میں انگریزی فون نمبرات ہے و ڈسپلے ہوجائیں گے، جس میں انگریزی میں تحریر دستیاب ہوگی یہ میرا نمبر نہیں ہے۔ یہ ضرورت نہیں ہے۔ اس کی ضرورت ہے۔ اس طرح تین آپشن آئیں گے جس میں غیرضروری اور آپ کی اطلاع کے بغیر آپ کے نام رجسٹر فون نمبرات کو برخاست کرنے کا آپشن رہے گا۔ آپ کے علم میں لائے بغیر کوئی آپ کے نام سے فون استعمال کررہا ہے تو ویب سائیٹ میں شکایت کرنے پر محکمہ ٹیلیکام اس کے خلاف فوری کارروائی کرے گا۔