ہولو کاسٹ کا مذاق اڑانے پر ڈائریکٹر برطرف

   

ٹوکیو ۔جاپان میں منعقدہ ٹوکیو اولمپکس 2020 کی افتتاحی تقریب کے ڈائریکٹر کینتارو کوبایاشی کو برطرف کردیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے 1990 کے ہولوکاسٹ کا مذاق اڑایا تھا۔ برطرفی کا یہ اعلان اولمپکس کے صدر سیکو ہاشیموتو نے کیا۔ سیکو ہاشیموتو نے کہا کہکوبایاشی نے ایک پروگرام کے دوران مزاحیہ انداز سے تبصرہ کرتے ہوئے ہولوکاسٹ کا مذاق اڑایا جس کی وجہ سے انہیں برطرف کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ دوسری عالمی جنگ میں نازی جرمنوں کے ہاتھوں یہودیوں کی بڑے پیمانے پر نسل کشی کو ہولوکاسٹ کہا جاتا ہے جس میں اندازاً 60 لاکھ یہودی قتل کیے گئے تھے۔اگرچہ کینتارو کوبایاشی نے اپنے مذکورہ تبصرے کو لفظوں کا احمقانہ انتخاب قرار دیتے ہوئے اس پر معافی مانگ لی تھی لیکن یہودیوں کی عالمی تنظیموں نے یہ معافی قبول نہیں کی تھی۔