ساوتھمپٹن ۔ویسٹ انڈیز نے200 یا اس سے کم ہدف کے تعاقب میں اپنا ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھا ہے ۔ونڈیز نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں200 رنز کے ہدف کو کامیابی کے ساتھ حاصل کرتے ہوئے چار وکٹوں سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز ٹسٹ کی تاریخ کا یہ 61 واں موقع تھا جب اس نے جیت کے لئے200 رنز یا اس سے کم کا ہدف دیا تھا۔ ان 61 مواقع میں ویسٹ انڈیز55 مرتبہ جیت چکا ہے اور چھ مواقع پر ڈرا ہوا ہے ۔ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ میں 20 سال بعد سیریز کا پہلا ٹیسٹ جیتا ہے ۔ اس سے قبل 2000 میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ میں پہلا ٹسٹ اننگز اور93 رنز سے جیتا تھا لیکن وہ سیریز1-3 سے ہار گئی تھی۔جیسن ہولڈر کی زیر قیادت ویسٹ انڈیز کی33 ٹسٹ میں یہ11 ویں جیت ہے اور وہ لیجنڈ برائن لارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ونڈیز کے تیسرے کامیاب ترین کپتان بن گئے ۔ہولڈرکوئی اسٹار کھلاڑی تو نہیں ہیں لیکن ان کے مظاہرے سب کو چونکا دینے والے ضرور ہیں۔