ہولی تہوار پرامن منائیں، شرانگیزی پر انتباہ

   

آج 6 تا 12 بجے دن ہولی منائیں ، ضلع ایس پی کی خواہش

محبوب نگر /13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ایس پی شریمتی جانکی دھراوت نے ہولی تہوار کے موقع پر امن و امان کی برقراری کیلئے حسب ذیل ہدایات جاری کی ہیں۔ ہولی تہوار کے دن یعنی 14 مارچ کو صبح 6 بجے تا 12 بجے دوپہر تک منائیں۔ عوام پر ، مقامات پر ، گاڑیوں پر رنگ یا رنگ ملاہوا پانی پھینکنا سخت منع ہے ۔ کسی کی مرضی کے خلاف کلر کرنے پر مجبور کرنا ذہنی یا جسمانی طور پر زیادتی کرنا سنگین جرم ہے ۔ سڑکوں اور عوامی مقامات پر نشہ کی حالت میں لوگوں کو پریشان کرنا ، بدتمیزی اور شر انگیزی کرنا بھی جرم ہے ۔ ٹو وہیلر یا دوسری گاڑیوں کے ساتھ گروپس کی شکل میں پھرنا ، سڑکوں پر ناپسندیدہ انداز میں گھومنے کی اجازت نہیں ہے۔ کوئی بھی ایسا عمل جو امن و امان میں خلل پیدا کرے یا فتنہ کیوجہ سے اس سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا ۔ مذکورہ بالا احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی کے ساتھ کارروائی کی جائے گی ۔ ضلع پولیس عوام سے خواہش کرتی ہے کہ وہ پولیس سے تعاون کریں اور ہولی تہوار پرامن طریقہ پر منائیں۔