نئی دہلی ۔ 20 فبروری (ایجنسیز) مرکزی حکومت کے ملازمین کو رواں سال ہولی سے قبل گرانی بھتہ (ڈی اے) میں 2 فیصد حاصل ہوسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈی اے میں اضافہ پر نظرثانی منظور ہوجانے پر ماہانہ تنخواہیں بڑھیں گی اور افراط زر کا اثر کم ہوگا۔ اس اقدام سے لاکھوں ملازمین اور وظیفہ خواروں کو فائدہ ہونے کی توقع ہے۔ سرکاری اعلان تہوار کے سیزن سے قبل متوقع ہے۔ وزارت فینانس اور متعلقہ حکام تفصیلات کو قطعیت دے رہے ہیں جس کے بعد حکومتی سطح پر آرڈر جاری کیا جاسکتا ہے۔