ہوم آئسولیشن مریضوں کیلئے کفایتی پیاکیج کی پیشکش

   

۔15 دنوں کیلئے تمام سہولتوں پر مشتمل پیاکیج کی قیمت 20 ہزار روپئے
حیدرآباد۔تلنگانہ میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ معمولی علامتوں کے مریضوں کو دواخانہ میں شریک ہونے کے بجائے ہوم آئسولیشن کا مشورہ دیا جارہا ہے۔ ان حالات میں پرائیویٹ ہیلت کیئر خدمات فراہم کرنے والے اختراعی کورنٹائن پیاکیج کی پیش کش کررہے ہیں جس کے تحت گھر پر آن لائن یعنی ورچول مشاورت کی جارہی ہے۔ 15 دنوں کے لئے فی کس اس پیاکیج کی قیمت تقریباً 20 ہزار روپئے ہے۔ پیاکیج میں کٹ کے بشمول آکسی میٹر، ڈیجیٹل تھرما میٹر، اسپائرومیٹر، N95 ماسکس، سیناٹائزرس، ناکارہ اشیاء کو پھینکنے کیلئے بیاگس اور دستانے شامل ہیں۔ ہوم کورنٹائن والے ارفراد کو یہ تمام چیزیں سربراہ کی جائیں گی۔ ہوم آئسولیشن سے متعلق تمام معیاری معلومات اور رہنمایانہ خطوط سے آگاہ کیا جائے گا۔ مریض کی روزانہ ورچول مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ متبادل دنوں میں فزیشن کے ساتھ ویڈیو کنسلٹیشن کی بھی سہولت ہوگی۔ 2 ڈائٹیشنس کے ساتھ ویڈیو رابطہ بھی ہوگا۔2 ورچول فزیو تھراپی کلاسیس بھی ہوں گی۔ اگر مریض کو دواخانہ منتقل کرنے کی ضرورت ہوگی تو ایمبولنس کا انتظام کیا جائے گا۔ شہر کے سینئر پلمونالوجسٹ یعنی ماہر امراض شش یا تنفس ڈاکٹر وی وی رمنا پرشاد نے کہا کہ جو لوگ ہوم آئسولیشن چاہتے ہیں اور یومیہ بنیاد پر اپنی صحت کی جانچ کے خواہاں ہیں وہ اس پیاکیج سے استفادہ کرسکتے ہیں۔