ہوم سیریز میں پاکستانی شائقین کی عدم دلچسپی

   

کراچی۔ 25 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاک ۔سری لنکا ونڈے سیریز میں شائقین کی عدم دلچسپی پی سی بی کے لیے لمحہ فکریہ بن گئی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میچزمیں عوام کوراغب کرنے کے لیے کپتان سرفراز احمد اور دیگر کرکٹرز بھی میدان میں آگئے، انھوں نے درخواست کی کہ لوگ دونوں ٹیموں اورکرکٹ کی حمایت کرنے کے لیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں۔ 10سال بعد سری لنکائی ٹیم سیریز کھیلنے پاکستانی آئی ہے لیکن 32 ہزار سے زائد نشستوں والے نیشنل اسٹیڈیم میں ونڈے مقابلوں میں شائقین عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔