ہوم فوڈی کمپنی لاک ڈاؤن میں بھی گھروں تک کھانا پہنچائے گی

   

نئی دہلی، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 14 اپریل تک جاری لاک ڈاؤن کے چلتے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خاص طور پر طالب علموں اور ان لوگوں کو، جو کرایہ پر رہ رہے ہیں اور ریستوران بند ہو جانے کی وجہ سے ان کے سامنے کھانے کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے ۔اس مسئلہ کا حل تلاش کرلیا ہے ہوم فوڈی کمپنی نے ، جو آرڈر ملنے پر لوگوں کے گھر وں میں صاف ستھرا کھانا پہنچاتی ہے ۔ہوم فوڈی کی شریک بانی اور ڈائریکٹر ڈاکٹر مونا دہیا کہتی ہیں کہ بہترین امیونٹی کے لئے ہمیں صحت مند اور متوازن خوراک کی ضرورت ہے اور آج اس حالت میں ہم فاسٹ فوڈ کے بھروسے اتنی بڑی جنگ نہیں جیت سکتے کیونکہ گھر میں بنا کھانا ہی ہمارے لئے واحد بہترمتبادل ہے۔