ہوم گارڈ ڈیوٹی اسکیم میں بدعنوانی، 5 گرفتار

   

لکھنؤ:20 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) نوئیڈا میں میں ہوم گارڈ ڈیوٹی اسکیم سے متعلق دستاویزات کے جل کر خاکستر ہوجانے کے معاملے میں اترپردیش پولیس کی جانب سے اعلی سطحی جانچ کی سفارش کے درمیان چہارشنبہ کو گوتم بدھ نگر پولیس نے اسکیم کے تعلق سے پانچ ہوم گارڈ افسران کو گرفتار کیا ہے ۔یو پی ڈی جی پی او پی سنگھ نے چہارشنبہ کو کہا کہ منگل کو گوتم بدھ نگر میں ضلع کامنڈنٹ ہوم گارڈ دفتر میں آگ لگنے کی وجوہات کی جانچ کے لئے اعلی سطحی جانچ کا حکم دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کی ذمہ داری گجرات کے ایک فونسک ٹیم کو دی گئی ہے ۔جو کہ آتشزدگی کی وجوہات کا پتہ لگائی گی۔مسٹر سنگھ نے مزید کہا‘‘ حکومت نے ہوم گارڈڈیوٹی اسکیم کے معاملے کو کافی سنجیدگی سے لیا ہے اوروزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بذات خود اس پورے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔وہیں ایس ایس پی گوتم بدھ نگر ویبھو کرشنا نے ریاستی پولیس ہیڈکوارٹر کو چہارشنبہ کے دن بھیجے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیس موجودہ ڈویژنل کمانڈنٹ ہوم گارڈ رام نارائن چورسیا،اسسٹنٹ کمپنی کمانڈر ستیش،پلاٹون کمانڈر منٹو ستویش اور شیلندر کو ہوم گارڈ ڈیوٹی اسکیم کے معاملے میں گرفتار کیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ منگل گوتم بدھ نگر میں ڈسٹرکٹ کمانڈنٹ ہوم گارڈ آفس میں آگ لگ گئی تھی جس میں ہوم گارڈ کے سیلری ماسٹررول سمیت گھپلے سے معلق دیگر اہم دستاویزات جل کر خاکستر ہوگئے ۔قابل ذکر ہے گذشتہ 13 نومبر کو پولیس ہوم گارڈ ڈپارٹمنٹ کے کروڑ وں روپئے کے مبینہ اسکیم کا پردہ فاش کیا تھا۔ الزام ہے کہ متعدد ہوم گارڈ جنہوں نے مہینے میں صرف 15 تا 20 دن کام کئے ہیں ان کے فرضی کام دکھا کر ان کے نام سے سیلری نکالی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق آگ کا پورا معاملہ ایک طرح کا مجرمانہ فعل ہے کیونکہ روم میں صرف سیلری سے متعلق دستاویزات کو نقصان پہنچا ہے ۔