ہوم گارڈ کی خود کشی

   

حیدرآباد۔ این ٹی آر پارک کے قریب ایک ہوم گارڈ نے نامعلوم زہر پی کر خودکشی کرلی۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 35 سالہ شیوا ناگا راجو جو ہوم گارڈ تھا اور اس کا تعلق آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور سے تھا وہ 2006 میں ہوم گارڈ کی ملازمت حاصل کیا تھا اور سال 2008 میں لکشمی نامی خاتون سے شادی کی تھی۔ کل دوپہر شیوا ناگا راجو اپنے مکان سے گیس سلینڈر لانے کیلئے روانہ ہوا تھا اور مکان واپس نہ لوٹا۔ کل شام سیف آباد پولیس کی پٹرولنگ پارٹی نے مذکورہ ہوم گارڈ کی نعش کو ایک آٹو سے برآمد کیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ہوم گارڈ نے نجی وجوہات کے نتیجہ میں زہر پی کر خودکشی کرلیا۔ پولیس نے اس کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔