ٹیگوسیگالپا۔7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہونڈوراس کے شمالی شہر سن پیڈرو سُلا میں ہوئی فائرنگ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہو گئے ۔پولیس کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ افراد اپنے خاندان کے ایک رکن کے جنازہ میں شرکت کررہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ کم از کم آٹھ حملہ آوروں نے ایک ایس یو وی سے مقامی قبرستان میں اندھادھند فائرنگ کر دی جس میں دو مرد اور دو خواتین ہلاک ہوگئے ۔
