حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : گھر کے ہونے والے داماد کا ایک خاندان نے 10 نہیں 20 نہیں بلکہ 365 اقسام کے پکوان کے ساتھ دعوت کا اہتمام کیا ہے ۔ سوشیل میڈیا میں یہ دعوت کافی وائرل ہوگئی ہے ۔ یہ دعوت پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گوداوری میں ہوئی ہے ۔ ہمارے سماج اور معاشرے میں ہمیشہ داماد کا احترام کیا جاتا ہے ۔ اس کی اچھے سے خاطر داری کی جاتی ہے تاہم سنکرانتی تہوار کے پیش نظر یک خاندان نے ہونے والے داماد کی جس طرح خاطر داری کی ہے ۔ میڈیا اور سوشیل میڈیا میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تنکو سے تعلق رکھنے والے سائی کرشنا کی مغربی گوداوری ضلع کے بھیماورم سے تعلق رکھنے والی مادھوی سے منگنی ہوئی ۔ شادی سے قبل سنکرانتی تہوار آجانے پر سسرال والوں نے نرسا پورم میں دعوت کا اہتمام کیا جس میں دولہے اور ان کے ارکان خاندان کی 365 اقسام کے پکوان کے ساتھ خاطر داری کی گئی جس میں 100 اقسام کی مٹھائیوں کے علاوہ ماباقی کھانے کے اقسام تھے ۔۔ ن