ہوٹل انڈسٹری میں دھوکہ دہی کو روکنے آرٹیفیشل انٹلی جنس کا نمایاں رول

   

بکنگ اور پیمنٹ میں سائبر جرائم، خدمات کو بہتر بنانے میں مصنوعی ذہانت کا استعمال
حیدرآباد۔ 15 مارچ (سیاست نیوز) ملک میں سائبر کرائم اور دھوکہ دہی کے بڑھتے واقعات میں ہوٹل انڈسٹری بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ آن لائن بکنگ اور پیمنٹ کے نام پر سائبر مجرمین بڑی ہوٹلوں کو دھوکہ دے رہے ہیں جس کے نتیجہ میں ہندوستان کی ہوٹل انڈسٹری میں آرٹیفیشل انٹلی جنس کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سائبر جرائم کو روکا جاسکے۔ حالیہ سروے کے مطابق کہ آرٹیفیشل انٹلی جنس کے استعمال سے ہوٹل انڈسٹری میں سائبر سیکوریٹی حاصل ہوئی ہے اور دھوکہ دہی کے واقعات کو روکنے میں مدد ملی ہے۔ آرٹیفیشل انٹلی جنس کے استعمال کے ذریعہ کسٹمر سرویس اور دیگر خدمات کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملی۔ سروے کے مطابق دھوکہ دہی کو روکنے اور سائبر سیکوریٹی کے معاملہ میں آرٹیفیشل انٹلی جنس 69 فیصد کارگر ثابت ہوا ہے۔ مارکٹنگ اینڈ کمیونکیشن کے شعبہ میں دھوکہ دہی کو 53 فیصد تک روکا جاسکا۔ ہوٹل انڈسٹری میں کسٹمر سرویس کے تحت 23 فیصد دھوکہ دہی کے واقعات کو آرٹیفیشل انٹلی جنس کے ذریعہ بھی نہیں روکا جاسکا جبکہ 51 فیصد میں کامیابی ملی ہے۔ ہوٹل انڈسٹری نے اسٹاف کی ٹریننگ، انرجی مینیجمنٹ، ریونیو مینیجمنٹ اور ہاوز کیپنگ اور مینٹیننس کے شعبہ جات میں بھی آرٹیفیشل انٹلی جنس کے استعمال کے ذریعہ کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ حالیہ عرصہ میں ہندوستان کے اہم شہروں میں بکنگ اور ادائیگی کے نام پر ہوٹلوں کو دھوکہ دینے کے واقعات منظر عام پر آئے۔ 1