ہوٹل بکنگ کے لیے فلپ کارٹ ہوٹلز لانچ

   

نئی دہلی: ای کامرس مارکیٹ پلیس فلپ کارٹ نے ٹریویل سیکٹرکے لیے اپنی پیشکش مضبوط بنانے کے مقصد سے اپنے پلیٹ فارم پر ہوٹل بکنگ فیچر- فلپ کارٹ ہوٹلز کے لانچ کا اعلان کیا۔ کمپنی نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ اس فیچر سے صارفین کو بہتر رسائی اور انتخاب کا فائدہ ملے گا۔ تقریباً 3 لاکھ ملکی اور بین الاقوامی ہوٹلوں میں کمرہ بکنگ کی سہولت دستیاب ہوگی۔ ہوٹل سروسزکی پیش کش کے تحت، فلپ کارٹ کا ارادہ اپنے صارفین کو پرسہولت سفراوربکنگ سے متعلق پالیسیوں کے ساتھ ساتھ ای ایم آئی جیسی سہولیات مہیا کراناہے تاکہ ان کے لئے سفرکفایتی اور بجٹ فرینڈلی بن سکے ۔ کلیئرٹرپ کے اے پی آئی کے ذریعہ حمایت یافتہ، فلپ کارٹ ہوٹلز کو ٹریول صارفین سمیت اس سیکٹر کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے کلیئر ٹرپ کے تجربے سے فائدہ ملے گا۔