ہوٹل میں اے سی کے اندر خفیہ کیمرہ؟

   

نئی دہلی۔ 2 جولائی (ایجنسیز) سوشل میڈیا پر ایک چونکا دینے والی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ دہلی کے پہاڑ گنج علاقہ کے ایک ہوٹل کے کمرے میں ونڈو اے سی کے اندر ایک خفیہ کیمرہ نصب ہے۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے اور لاکھوں افراد اسے دیکھ چکے ہیں، جس کے بعد ہوٹلوں میں مہمانوں کی پرائیویسی اور سکیورٹی پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔