ہوٹل میں دوسہ کے ساتھ جھینگر،فوڈ سیفٹی کے اقدامات پر سوال

   

حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) شہر میں ہوٹل اور رسٹورنٹس میں تغذیہ بخش غذاء اور صفائی کو یقینی بنانے کے اقدامات اور کارروائیاں ناکامی ثابت ہو رہی ہیں اور ہر آئے دن کسی نہ کسی ہوٹل اور رسٹورنٹ میں ناقص اور انسانی صحت کیلئے خطرناک غذاء کی فراہمی کا واقعہ منظر عام پر آنے لگا ہے ۔ تاہم متعلقہ ارباب مجاز صرف کارروائیوں اور اقدامات کا دعوی کر رہے ہیں۔ اس طرح کا ایک واقعہ پیرزادی گوڑہ علاقہ میں پیش آیا ۔ جہاں ایک ہوٹل میں گراہک کو دوسہ کے ساتھ مردہ جھنیگر فراہم کیا گیا ۔ شدید بھوک میں ہوٹل پہونچنے والے شہری نے دوسرا آرڈر کیا یہ ہوٹل سری راگھویندرا پیرزادی گوڑہ میونسپل کارپوریشن کے حدود میں ورنگل ہائی وے پر واقع ہے ۔ شہری کو جب اس کی خواہش پر دوسہ سربراہ کیا گیا تو اس دوسہ میں مردہ جھینگر پایا گیا ۔ حیرت و خوف کا شکار شہری نے ہوٹل کے عملہ کو آگاہ کیا اور شدید برہمی ظاہر کی لیکن ہوٹل کے عملہ نے روایتی انداز میں شہری کی بات پر توجہ نہیں دی اور دوسرا دوسہ سربراہی کا تیقن دیا ۔ جس کے ساتھ ہی گراہک نے جھینگر والے دوسے کی ویڈیو تیار کی اور سوشیل میڈیا پر وائرل کردیا اور بلدی حکام کو اس کی اطلاع دی ۔ ع