حیدرآباد /2 مئی ( سیاست نیوز ) لاک ڈاؤن کے دوران ایک ہوٹل کے کمرے میں چلائے جارہی قمار بازی کے ٹھکانے کو پولیس چندا نگر نے بے نقاب کردیا اور 12 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 71.430 روپئے نقد رقم 13 سیل فونس اور 10 کارڈز کے سیٹ ضبط کرلئے ۔ پولیس کارروائی میں 28 سالہ وجئے کمار 23 سالہ شیخ عمران ساکنان چندا نگر جو آرگنائزرس بتائے گئے ہیں کہ ساتھ 28 سالہ پرتھوی 34 سالہ پرتاب ریڈی 26 سالہ دیویندر 24 سالہ نظام 33 سالہ سریکانت ریڈی 28 سالہ ناگول مگرا 32 سالہ رینو کیشور 19 سالہ ویکٹیش 28 سالہ رمیش اور 25 سالہ پربھو کو گرفتار کرلیا ۔ چندا نگر پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بی ایس این ایل آفس کے قریب ایک لاڑج پر دھاوا کیا جہاں کمرہ نمبر 407 وی وی پرائیڈ میں قمار بازی جاری تھی ۔ پولیس نے تمام کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔