ہوٹل کی آڑ میں جسم فروشی کا کاروبار6 ملزمان گرفتار

   

گوپال گنج ،پٹنہ: بہار کے گوپال گنج میں جسم فروشی کا کاروبار کافی تیزی سے بڑھنے لگا ہے۔ پولیس کی لگاتار کارروائی کے بعد بھی یہ کاروبار بدستور جاری ہے۔ یہاں ہوٹل میں لوگوں کو ٹھہرانے کی آڑ میں اس ناجائز کاروبار کو چلایا جاتا ہے۔ تازہ معاملہ گوپال گنج ضلع کے تھاوے سے سامنے آیا ہے، جہاں پولیس ٹیم نے ہوٹل کی آڑ میں جسم فروشی کا کاروبار کرانے والے گروپ کا انکشاف کیا ہے۔تھاوے تھانہ علاقہ میں پزا ہٹ نام کے ہوٹل پر چھاپہ ماری کرکے ہوٹل مینیجر سمیت چار لوگوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی ہوٹل کے کمرے سے کئی قابل اعتراض سامان بھی پولیس نے برآمد کیا ہے۔ خاتون پولیس کی ٹیم کی اس کارروائی سے پورے علاقہ میں افراتفری مچ گئی ہے۔ایس پی سورن پربھات نے کہا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ تھاوے میں واقع پزا ہٹ نام کے ایک ہوٹل میں جسم فروشی کا کاروبار چل رہا ہے۔