ہوٹل کی عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی

   

حیدرآباد/17 جنوری، ( سیاست نیوز) مادھا پور کی ایک ہوٹل سے نوجوان نے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 27 سالہ ہیمانشو پال جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم تھا لیمن ٹری ہوٹل کی 7 ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلیا۔ ہیمانشو پال گذشتہ ہفتہ آبائی مقام مدھیہ پردیش سے روزگار کی تلاش میں حیدرآباد آیا تھا اور لاک ڈاؤن سے قبل بھی شہر میں بحیثیت سافٹ ویر ملازم خدمات انجام دے رہا تھا۔ گذشتہ دنوں وہ روزگار کی تلاش میں حیدرآباد پہنچا اور مادھا پور لیمن ٹری ہوٹل میں کمرہ کرایہ پر حاصل کیا اور اپنے قدیم ساتھیوں کے گروپ میں ایک خودکشی کا ویڈیو سینڈ کیا جس کے بعد اس کی قدیم ساتھی ریتکا نے ہیمانشو سے بات کی اور اس کو سمجھانے کی کوشش کی اور کسی طرح فون پر اس کو راضی کرلیا اور ہیمانشو نے ریتکا سے ملاقات کیلئے رضامندی ظاہر کی۔ پولیس کے مطابق ریتکا اپنے بھائی کے ساتھ ہیمانشو سے ملاقات کیلئے نکلی اور راستہ میں پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ اس سے قبل کہ پولیس اور ریتکا ہوٹل پہنچ کر ہیمانشو پال کو بچاتے اس نے ساتویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ع