حیدرآباد ۔ 27 مئی (سیاست نیوز) نواحی علاقہ ناگول میں لفٹ گرنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد منگنی کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تھے۔ تقریب الکاپوری میں واقع ایک ہوٹل کنارگرانڈ میں منعقد کی گئی تھی۔ لفٹ عمارت کی چوتھی منزل سے ٹوٹ کر پارکنگ علاقہ میں گری۔ اس موقع پر لفٹ میں موجود 8 افراد زخمی ہوگئے جن میں دو افراد کو شدید زخم آئے ہیں۔ لفٹ گرنے سے زخمی افراد کی چیخ و پکار سے تقریب میں بدنظمی پیدا ہوگئی اور افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے کہرام مچ گیا۔ کافی مشقت کے بعد زخمی افراد کو لفٹ سے باہر نکالا گیا اور انہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ زخمی افراد میں ساجد بابا، کلیان کمار، روی شنکر ریڈی، وپرا برہمایا و دیگر شامل ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع