ہوٹل کے کمرہ میں ڈاکٹر کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/12 ستمبر، ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ کوکٹ پلی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں پیڈیاٹرک ڈاکٹر نے ہوٹل کے کمرہ میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 50 سالہ راما کرشنپا چندر شیکھر متوطن عظیم پورہ ضلع میدک آج صبح 6 بجے اپنے بیٹے سوہن سائی وینکٹ راما کرشنپا اور بیوی انورادھا کے ہمراہ بیٹے کے نیٹ امتحان کیلئے کوکٹ پلی نظام پیٹ پہنچا۔ بیٹے کو امتحان سنٹر میں چھوڑنے کے بعد بیوی انورادھا میدک واپس چلی گئی اور راما کرشنپا چندر شیکھر جو پیشہ سے بچوں کا ڈاکٹر تھا ہوٹل ستارا گرانڈ کوکٹ پلی میں ایک کمرہ کرایہ پر حاصل کیا اور بعد ازاں پنکھے سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ کے پی ایچ بی پولیس کے مطابق مذکورہ ڈاکٹر ذہنی تناؤ کا شکار تھا جس کے نتیجہ میں یہ انتہائی اقدام کیا۔ پولیس نے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔B